Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ غازی خان(سپورٹس ڈیسک)دوسرے آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان (آج) پیر کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری محمد سجاد سجو نے بتایا کہ دوسرا آل پاکستان حاجی محمد (وثیقہ)میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شاہین فٹ بال اکیڈمی گراﺅنڈ، سٹی پارک، ڈیرہ غازی خان میں شروع ہو گا۔اور بلوچستان کی نامور ٹیم چمن فٹ بال کلب ٹورنامنٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرےگی۔ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اول آنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے بمعہ ونر ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔