Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں یوم شہدائے سندھ پولیس کے موقع پر ساحلِ سمندر پر پانچ کلومیٹر طویل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ریس میں 5 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں مردوں کے ساتھ خواتین، بچے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شامل تھے۔شرکا نے سندھ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دوڑ میں حصہ لیا۔منتظمین کے مطابق ریس کا مقصد سندھ پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا، صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور عوام و پولیس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔تقریب کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا میں کیش انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ شرکا نے اس نوعیت کی تقریبات کو خوش آئند قرار دیا۔