معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باو ¿لنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کوہوگا صدارت فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے، چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد(این این آئی)معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باو ¿لنگ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 5 اگست کو لیزر سٹی باو ¿لنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باو ¿لنگ فیڈریشن کے صدر و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ معرکہ حق آزادی کپ ٹین پن باو ¿لنگ چیمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک لیزر سٹی بالنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔آرگنائزنگ کمیٹی میں اعجاز الرحمن چیئرمین، علیم آغا اور آصف اورکزائی وائس چیئرمین، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ آرگنائزنگ سیکرٹری شامل ہیں۔ دیگر اراکین میں محمد حسین چٹھہ، دانیال اعجاز، انجینئر رانا اسد تنویر، اعجاز ریحان، محسن ہادی، کلثوم احمد، منیبہ افتخار، ریحانہ پروین، فاطمہ علی اور زکراف شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *