Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث ہونے والے دھماکے اور کان بیٹھ جانے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے بلکہ کانکنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کی سنگین خامیوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئلے کی کانوں میں زہریلی گیسوں کی بروقت نشاندہی کے لیے جدید گیس سینسرز، مو ¿ثر وینٹی لیشن سسٹم، خودکار نگرانی، ایمرجنسی الرٹ سسٹم اور بین الاقوامی معیار کے حفاظتی پروٹوکول کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ پرانے اور روایتی طریقوں پر انحصار مزدوروں کی جانوں کو مسلسل خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے زور دیا کہ کانکنی کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی، سخت حفاظتی قوانین اور مو ¿ثر نگرانی کے نظام سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اس لیے حکومت، کان مالکان اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مزدوروں کے تحفظ کو قومی ترجیح بنایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جو مستقبل میں مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔