Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا گمشدہ پالتو کتا ”ڈیوک“مل گیا۔ وسیم اکرم نے کتے کی تلاش میں مدد کرنے والے دو افراد کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے انعام بھی دیا۔اطلاعات کے مطابق بلیک جرمن شیفرڈ نسل کا پالتو کتا ”ڈیوک“کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 8 سے لاپتا ہوگیا تھاجس کے بعد وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر اس کی گمشدگی سے متعلق عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔واقعے کے حوالے سے ساحل تھانے میں بھی باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی، جبکہ شہریوں کی مدد سے کتے کا سراغ لگایا گیا اور اسے بحفاظت واپس پہنچا دیا گیا۔وسیم اکرم نے ایک ویڈیو پیغام میں کتے کی تلاش میں تعاون کرنے والے شہریوں، پولیس اور تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پالتو جانور رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔وسیم اکرم کی جانب سے شہریوں کے تعاون کو سراہنے اور اطلاع فراہم کرنے والوں کو انعام دینے کے اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔