چاغی میں محکمہ کسٹم نے اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ غیر قانونی سامان نذرِ آتش کر دیا

کوئٹہ+ چاغی(ویب ڈیسک) چاغی میں محکمہ کسٹم نے اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ غیر قانونی سامان نذرِ آتش کر دیابلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کسٹمز حکام نے گزشتہ چار سے پانچ برس کے دوران مختلف کارروائیوں میں ضبط کیے گئے اربوں روپے مالیت کے غیر قانونی سامان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نذرِ آتش کر دیا۔کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان دالبندین کسٹمز گودام میں محفوظ رکھا گیا تھا، جس میں سگریٹ، ادویات، چھالیہ، گٹکا، پان، کیمیکلز، منشیات، کاسمیٹکس اور دیگر ممنوعہ و غیر قانونی اشیاء شامل تھیں ضبط شدہ سامان کو ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی، ایس پی چاغی شیر علی ہزارہ، کسٹم انسپیکٹر سعود فیصل، کسٹم انسپیکٹر غلام حسین کھوسہ، کسٹم انسپیکٹر نوکنڈی اصغر کاکڑ، ایکسائز انسپیکٹر فیروز شاہ نوتیزئی سمیت دیگر سیکیورٹی اور عسکری حکام کی موجودگی میں تلف کیا گیا۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سامان مختلف کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا تھا، اور تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد اسے ضابطہ کار کے مطابق تلف کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *