Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان میں آباد کشمیری عوام کی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں کشمیری عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وفود میں بلوچستان میں رہائش پذیر کشمیری بھی شامل تھے وفود نے طارق بٹ ایڈووکیٹ، جاوید احمد خان، جہانگیر خان خروٹی،سمیرا خان، میر زمان لہڑی،میرلیاقت، لیاقت راجپوت اوردیگر شامل تھے۔ملاقاتوں کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وفود نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کو عوام کو درپیش مسائل سے تفصیل طور پر آگاہ کیا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت اورکشمیریوں پربھارتی مظالم کی کھل کر مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدیوں سے کشمیری عوام بھائیوں کی طرح رہائش پذیر ہیں اورا نکی صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں بلوچستان یہاں آباد تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے جس کی ترقی و خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں آباد کشمیری عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے کوراڈی نیٹرز نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کو اپنی ایک ماہ کی کارکردگی اور صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔سیدال خان ناصرنے کہا کہ عوام سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے انہوں نے کوارڈی نیٹرز تعینات کئے ہیں تاکہ وہ عوام کے مسائل معلوم کرکے مجھ تک پہنچائیں اوران مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جاسکیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم بجٹ میں مختص کررکھی ہے ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ کوارڈی نیٹرز اور وفود نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے انکے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔