Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی سرحد کی سیکیورٹی کے حوالے سے حب میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں صوبوں کا معلومات کا تبادلہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مطلوب،عدالت سے مفررو سزا یافتہ، اشتہاری اور دوسرے جرائم میں ملوث مجرمان کا تبادلہ ان کے خلاف بروقت کارروائی اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں نقل و حرکت کا تدارک کرنا ہے۔ تمام اقسام کی چوری شدہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے حوالے سے ایک صوبے سے دوسرے صوبے روک تھام کے لئے سیف سٹی نظام کے ذریعے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی نگرانی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں گے۔ موبائل سمز کی جانچ پڑتال اور خصوصاً غیر قانونی افغان تارکین وطن کی نقل و حرکت کے تدارک کے لیے سرحدی علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بین الصوبائی سرحد پر ہر قسم کی غیر قانونی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی نقل و حرکت کے دوران اسلحہ، منشیات، ایرانی تیل اور دیگر ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے گا اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔دونوں صوبوں کے سرحد پر گاڑیوں اور لوگوں کے نقل و حمل کے دوران ہر قسم ممنوعہ اشیاء خصوصاً اسلحہ، منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں حوصلہ شکنی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سند ھ پولیس اور بلوچستان پولیس کو تکینکی معاونت، جیوفنیسنگ، آئی ٹی اور دوسرے شعبوں میں بلوچستان پولیس کے اہلکاروں کو تربیت دینے کی سہولیات فرائم کرئے گی۔اس کے علاوہ دونوں صوبوں کے پولیس اہلکاروں کے مابین کراچی پولیس اور حب پولیس کی مواصلاتی نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق ہو ا کہ سہ مائی اجلاس کا اگلہ دور سندھ میں منعقد ہو گا۔سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں بنانے کے حوالے سے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹوں کے قیام کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ سندھ پولیس، بلوچستان پولیس کو تکنیکی معاونت، جیو فینسنگ، آئی ٹی اور دیگر جدید شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی جبکہ کراچی اور حب پولیس کے درمیان مواصلاتی نظام کو مزید موثر اور مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دونوں صوبوں کے درمیان سہ ماہی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا جس کا اگلا اجلاس سندھ میں منعقد ہوگا۔