Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے ضلع کیچ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز قرار دیا ہے۔جاری بیان میں شاہد رند نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر نہ صرف انسانیت بلکہ بلوچستان کے پْرامن مستقبل کے بھی دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے نہتے مزدوروں کو شہید کرکے بلوچستان کی ترقی، امن اور روزگار کے خلاف مذموم سازش کی ہے، تاہم ایسے بزدلانہ اقدامات سے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔معاون وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم مزدوروں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ریاست کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے ناپاک عزائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے اتحاد سے خاک میں مل جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت، عزم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔