Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آبا د(این این آئی) کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر حملہ کیا گیا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی بچے ابرار احمد کے مطابق میں اپنے علاج کیلئے کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع اسپتال آیا تھا، فیملی کے ہمراہ ہسپتال سے باہر آ رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا جس میں میں شدید زخمی ہوا۔دھماکے میں زخمی وزیر خان نے کہا کہ ورکشاپ سے کام مکمل کرکے دوستوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ دھماکے کی زد میں آ گیا، دھماکے کے بعد میں بے ہوش ہو گیا اور جب آنکھ کھلی تو ہسپتال میں تھا۔ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گرد خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے کیلئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔