پاک وطن پارٹی کے چیئرمین سابق تحصیل چیئرمین بختیارآباد میر سیف اللہ خان ڈومکی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک ) پاک وطن پارٹی کے چیئرمین سابق تحصیل چیئرمین بختیارآباد میر سیف اللہ خان ڈومکی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے پر نا معلوم مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ زخمی ہوگئے ملزمان فرار میر سیف اللہ خان ڈومکی کو سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈومکی قبیلے کے سرکردہ شخصیت پاک وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق چیئرمین بختیارآباد میر سیف اللہ خان بگٹی کو نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور ملزمان موقع واردات کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے آبائی زمینوں کا دورہ کرکے واپسی پر بچا بند کے ایریا لہڑی روڈ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا گیا پولیس کے مطابق زخمی کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *