Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


دبئی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 14 شہروں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ءکی میزبانی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منتظمین نے میچز کی میزبانی کےلئے پیشکشیں طلب کی تھیں جس پر 14 شہروں نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ءکے میچز کی میزبانی کے لیے پیش کش کر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ءکے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہیں، جو کہ 2028ءمیں اکتوبر اور نومبر میں شیڈول ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں مشترکہ میزبان ممالک کے 14 شہروں نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے جن میں سے میچز کے لیے منتظمین 8 سے 10 شہروں کا انتخاب کریں گے یعنی 6 شہروں کی میزبانی کرنے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منتظمین شہروں کا انتخاب آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق کریں گے، آئی سی سی لاجسٹک کے معاملے پر توازن رکھنا چاہتی ہے ، زیادہ پھیلاو ¿ نہیں چاہتی۔رپورٹ کے مطابق کم شہروں کے انتخاب سے دونوں ممالک میں آپریشنز اور شیڈولنگ میں آسانی ہو گی، ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو سفر بھی کم کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ءکے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گراو ¿نڈ کو ملے گی۔