Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان انڈر 21 ہاکی ٹیم عمان کی سینئر نیشنل ٹیم کیساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے مسقط چلی گئی گئی۔اس موقع پر ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود، کوچ اولمپیئن سمیر حسین اور کوچ اظفر یعقوب بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔قومی انڈر 21 ہاکی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ 29 جولائی، دوسرا 31 جولائی، تیسرا یکم اگست، چوتھا، دو اگست جبکہ پانچواں ٹیسٹ میچ 4 اگست کو کھیلے گی۔پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی انڈر 21 کے کیمپ کے کھلاڑیوں کو عمان ٹیسٹ سیریز کیلئے بھیجنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جونیئر کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ کھیلیں گے تو انکا مورال بلند ہوگا۔