کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ہوگئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں نجی ہسپتال پر دستی بم حملے میں بچے سمیت4افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ پر واقع نجی ہسپتال پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت4افرادزبیراحمد،وزیر،عبدالرشیداور ابرار زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے ہسپتال اوراردگرد عمارتوں کی کھڑکیوںکے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *