آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے،قائمقام صدر آزاد کشمیر

مظفرآباد (ویب ڈیسک )قائمقام صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2025-26ایوان صدرمظفرآباد میں پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے قائمقام صدر ریاست آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر کو شعبہ آڈٹ آزادجموں وکشمیر کی سالانہ کارکردگی مالی سال2025-26 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرقائمقام صدر آزادجموں وکشمیرچوہدری لطیف اکبر نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیںاور اس سلسلے میںقائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیرکو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پرقائمقام صدر آزادجموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *