نسیم شاہ ایک بار پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئےاس سے قبل وہ 2021 اور 2025 کے سیزن میں بھی اس فرنچائز کا حصہ رہ چکے ہیں

جمیکا(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ کو 2026 کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل)کے لیے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے اپنی اوورسیز اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔23 سالہ نسیم شاہ تیسری مرتبہ پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل وہ 2021 اور 2025 کے سیزن میں بھی اس فرنچائز کا حصہ رہ چکے ہیں۔پاکستان کیلئے 37ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے نسیم نے پیٹریاٹس کی جانب سے 11میچوں میں 17وکٹیں حاصل کیں جہاں ان کی اوسط 28 جبکہ اکانومی ریٹ 8.04 رہا۔پیٹریاٹس نے سری لنکا کے داسن شناکا اور ونندو ہسارنگا، افغانستان کے وقار سلام خیل اور آسٹریلیا کے نکھل چودھری کو بھی اوورسیز کھلاڑیوں کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔گزشتہ سیزن میں آخری پوزیشن پر رہنے والی پیٹریاٹس ٹیم اپنی نئی مہم کا آغاز 8 اگست کو دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرنوس ویل اسٹیڈیم میں کرے گی۔ٹورنامنٹ 7 اگست سے 20 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *