Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ ویب ڈیسک ،کوئٹہ میں ایف آئی اے کا بڑا کریک ڈاوٌن سرکاری دفاتر اور دستاویزات میں غیر قانونی سہولت کاری کے خلاف بڑی کارروائی ایف آئی اے بلوچستان نے کوئٹہ میں مختلف سرکاری دفاتر کے اطراف متحرک 14 غیر قانونی ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔یہ ایجنٹس نادرا، پاسپورٹ آفس، سوئی سدرن گیس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے باہر شہریوں کو بلیک میل اور غیر قانونی سہولت کاری فراہم کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق یہ ایجنٹ شناختی کارڈ، برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بنوانے کے عوض بھاری رقم وصول کرنا اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہیں۔کوئٹہ اور چمن میں بھی ایف آئی اے نے حوالہ/ہنڈی اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی خرید و فروخت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے اہم گرفتاریاں اور غیر ملکی کرنسی (ڈالر، ریال اور افغانی) برآمد کی ہے