Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ٹورنٹو (انٹرنیشنل ویب ڈیسک )فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا آنےوالے 175غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ (اسائلم)کی درخواستیں دے دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو اور وینکوور میں فیفا کے 13میچ کھیلے گئے ،جن کیلئے کینیڈا نے 26ہزار ویزے جاری کیے تھے۔ مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے فیفا میچز دیکھنے کیلئے کینیڈا کے سیاحتی ویزوں کی درخواستیں دی تھیں جن میں 50فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔ کینیڈا پہنچنے والے غیر ملکیوں میں سے 175افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں جن کا کینیڈا کے رفیوجی قوانین کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔ امیگریشن حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، گھانا سے تعلق رکھنے والے 25افراد جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں، اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔اس سے قبل کینیڈین حکام غیر ملکیوں کو خبردار کر چکے تھے کہ فیفا کیلئے ویزوں کا حصول کینیڈا میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا درست راستہ نہیں ہے۔