Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

پنجگور( این این آئی) پنجگور چیدگی بارڈر جوائنٹ مارکیٹ کے دکانداروں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے اور گزشتہ کئی سالوں سے منتظر دکانداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی.اس سلسلے میں کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال اور ڈِپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے دکانداروں کو مالکانہ حقوق کے دستاویزات سپ ±رد کئے.دوکانداروں میں مالکانہ حقوق سپ ±ردگی کے دوران دوکان مالکان کی موجودگی میں ایک مختصرمگر پروقار تقریب منعقد ہوا. تقریب میں چیدگی بارڈرز جوائنٹ مارکیٹ کے پچاس سے زائد دوکانداروں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے.مارکیٹ دکانداروں نے کمانڈِنٹ ایف سی پنجگور رائفلز اور ڈپٹی کمشنر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ ا ±مید ظاہر کی کہ چیدگی بارڈر جوائنٹ مارکیٹ کا جلد باقاعدہ افتتاح ہوگا اور کاروباری سرگرمیاں منعقد ہونگی. واضح رہے کہ 2022سے چیدگی مارکیٹ کی دوکانیں مکمل تھیں اور مالکان منتظر تھیں کہ کب ا ±ن کے مالکانہ حقوق ا ±ن کو دئیے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ مارکیٹ گزشتہ کئی سالوں سے مکمل ہونے کے باوجود غیر فعال رہی ہے.کمانڈنٹ ایف سی پنجگور رائفلزمیجر جنرل ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر پنجگور کی کوششوں سے مارکیٹ کو اسٹارٹ کرنے کے لیے دکانداروں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے ہیں اور جلد بارڈر پر انہی مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہونگی.تقریب سے کمانڈِنٹ ایف سی پنجگور رائفلز میجر جنرل ظفر اقبال اور ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب بلوچ نے دوکان اور مارکیٹ مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر جوائنٹ مارکیٹ کے تمام دکانداروں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے دوکاناداروں کو مالکان حقوق دئیے گئے ہیں اور جلد اس کا افتتاح کرکے کاروباری سرگرمیاں شروع ہونگی.انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کو مزید کامیاب بنانے کیلئے مارکیٹ مالکان ایک بہترین کاروباری ماحول پیدا کرکے اس مارکیٹ کو کامیاب بنائیں.انہوں نے کہا کہ پنجگور اور ایران کے لوگوں کی خاندانی وابستگیاں ہیں اور یہاں سے دونوں ملکوں میں مقیم خاندانوں کی ایک دوسرے کے ساتھ خونی رشتہ،کاروباری تعلق اور آپسی تعلقات ہیں اور دونوں طرف رہنے والے آپسی تعلق اور کاروبار کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں.انہوں نے کہا کہ ایران سے بہت سے اشیائ خوردنی اور دیگر اشیائ کی علاقے کے لوگوں کو ضرورت ہے اور بہت سے اشیائ کی بارڈر کے دوسری جانب رہائش پزیر لوگوں کوضرورت ہے.دوکان مالکان دونوں طرف کے لوگوں کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار کریں تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کیلئے آسانی ہو.انہوں نے کہا کہ جوائنٹ مارکیٹ سے دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ ہوگا مارکیٹ والے قوانینِ پر عملدرآمد کریں. مارکیٹ میں خریداری کی حکومت کی جانب سے ایک حد مقرر ہے مالکان ایسا کریں کہ چھوٹے مارکیٹ سے بارڈر ٹریڈ کو نقصان نہ ہو اور مارکیٹ کو اسمگلنگ کا ذریعہ نہ بنائیں یہ اوپن مارکیٹ ہے تاکہ لوگوں کو آسانی سے سہولیات ملے دکانداروں کو چاہیئے کہ وہ ایسی چیزیں رکھیں جن کی لوگوں کو ضرور ت ہو اوردوسرے سائیڈ کے لوگوں کی ضرورت کی چیزیں رکھیں.ایران کے دوکانداروں اور یہاں کے دوکان مالکان کے درمیان ایک بہترین تعلق ہو اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت کاروبار سے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا.