ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور انکے گن مین محمد زمان کی شہادت قابل مذمت ہے ،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(این این آئی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مستونگ کے علاقے میں ڈسٹرکٹ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور انکے گن مین محمد زمان کی شہادت اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل اور جعلی حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس وقت پورہاصوبہ امن و امان کی بدترین صورتحال کا سامنا کررہی ہے قومی شاہراہوں سمیت کہیں پر بھی حکومتی رٹ قائم نہیں بیان میں شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی ایڈیشنل سیشن جج کی فوری صحت یابی کی دعا کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *