تمبو میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد لاک ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)نصیرآباد کے علاقے تمبو میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد لاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ صوبہ میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عرفان علی ولد ممتازعلی چانڈیو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد مسلح ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی تمبو کے علاقے پولیس تھانہ خانکوٹ کی حدود بچاو بند کے علاقے میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص محمد شعبان عمرانی جانبحق ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *