ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کی کال پرڈھاڈر ،مچھ اور بھاگ شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال

بولان(این این آئی)ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کی کال پر ضلع کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر سمیت مچھ، بھاگ شہر میں مکمل شٹر ڈاو ن ہڑتال کی گئی ہڑتال کے دوران ضلع بھر کے شہر کے تمام چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور متعدد تجارتی ادارے مکمل طور پر بند رہے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر رہے شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال کا اعلان محکمہ لوکل گورنمنٹ کچھی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی کی ٹینڈرنگ پالیسی و ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپرا رولز اور دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، شفافیت کے فقدان اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے خلاف کیا گیا تھا شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال کے موقع پر رند پینل کے رہنماو ¿ں کا مو ¿قف تھا کہ ٹینڈرنگ کے عمل میں میرٹ اور قانونی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا جس کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز مکمل شفافیت کے ساتھ ازسرِنو جاری کیے جائیں تاکہ عوامی وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے دوسری جانب لوکل گورنمنٹ کچھی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی سکندر حیات نے رند پینل کچھی کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف میں بتایا کہ مزکورہ پینل کی دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ٹینڈرنگ پالیسی مکمل طور پر ادارے کی پالیسی کے عین مطابق عین مقررہ وقت پر میری موجودگی میں اوپن کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *