Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر ڈاکٹر نادر خان اچکزئی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد شعیب بلوچ نے کہا ہے کہ پی ایم اے مستونگ میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑاورانکے گن مین محمد زمان کی شہادت اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کوئٹہ برانچ مستونگ میں قومی شاہراہ پر سیشن جج جناب عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت، ان کے گن مین محمد زمان کی شہادت اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ معزز ججوں پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ ریاست، آئین، قانون اور نظامِ انصاف پر حملہ ہے ایسے بزدلانہ واقعات بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں اور ہر شہری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹروں، وکلاءاور دیگر عوامی خدمت انجام دینے والے افراد کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کے خطرات لاحق ہیں، اسی طرح عدلیہ سے وابستہ شخصیات کو بھی مو ¿ثر اور جامع سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے حکومت ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مو ¿ثر اقدامات کرے تاکہ عوامی خدمت انجام دینے والے تمام طبقات خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ برانچ حکومتِ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سفاک حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، اور بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے مو ¿ثر، عملی اور دیرپا اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کوئٹہ برانچ شہداءکے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہے، اور اس مشکل گھڑی میں عدلیہ اور وکلاءبرادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔