Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ اور تدفین میں صوبائی وزرائ، مشیران، اراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، عدلیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات، وکلاءبرادری اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شہید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی وطن اور قانون کی بالادستی کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی سید امین نے بتایا کہ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے تھے حکومت بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔