Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

راولپنڈی(این این آئی) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ سٹی راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے تھانہ سٹی راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ایس پی راول ڈویژن، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر، ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے آر پی او کو اپنی شکایات اور درخواستیں براہ راست پیش کیں، جنہیں انہوں نے توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق فوری کارروائی اور مقررہ مدت میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض انجام دیں جبکہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں آر پی او نے تھانہ سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور تھانے کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، محرر آفس اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تھانے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر فوری قانونی کارروائی، زیر التوا مقدمات کی مو ¿ثر تفتیش اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔