Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں آج رات 9 بجے سے تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ، کرفیو کے دوران شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کے مطابق کرفیو کا اطلاق آج رات 9 بجے سے اگلے احکامات تک جاری رہے گا، عوام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کے احکامات پر مکمل عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔کھڈکوچہ ضلع کوئٹہ سے ملحقہ ضلع مستونگ کی ایک سب تحصیل ہے۔ کھڈکوچہ شورش سے زیادہ متاثرہ ضلع مستونگ کے ہیڈکوارٹر مستونگ شہر سے اندازاً جنوب مغرب میں 35کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں مختلف پھلوں کے باغات ہیں۔ کھڈکوچہ میں چند روز قبل کوئٹہ سے کراچی کی جانب جانے والی سکیورٹی فورسز کے ایک کانوائے پر بھی بڑا حملہ ہوا تھا۔سرکاری اہلکار کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے ساتھ اس علاقے میں آپریشن اور گھر گھر تلاشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔