ایس پی سکیورٹی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات

راولپنڈی (این این آئی)ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے شہریوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں معیاری پولیس سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *