روات پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری و نقب زنی میں ملوث گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی پولیس نے موٹر سائیکل چوری، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ایک سرگرم گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، 40ہزار روپے نقدی، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل، 40 ہزار روپے نقدی، پانی کی موٹریں اور اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا سرغنہ اس سے قبل بھی چوری، نقب زنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دلائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *