Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کو مزید مو ¿ثر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں افراد، گھروں، دکانوں، ہوٹلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جبکہ متعدد مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے تھانوں منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر زونل ایس پیز کی نگرانی میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران434 افراد، 215 گھروں، 54 دکانوں، 24 ہوٹلوں، 313 موٹر سائیکلوں اور 83 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران 19 مشکوک افراد اور 28 موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ کے لیے مختلف تھانوں منتقل کیا گیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے دو پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔