کھڈ کوچہ میں آئی ای ڈی دھماکے سے پل تباہ، کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ضلع مستونگ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے قومی شاہراہ پر ایک اور پل دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، حالیہ دنوں میں اڑائے جانے والے پلوں کی تعداد پانچ ہوگئی ۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں انجیری کراس کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ این 25پر آئی ای ڈی کے ذریعے پل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پل تباہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی۔سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق مذکورہ علاقے میں یہ تباہ ہونے والا پانچواں پل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *