ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: ’آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کی صورت میں پل یا بجلی گھر کو نشانہ بنائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی بحری جہاز کو نشانہ بناتا ہے تو امریکہ اس کے جواب میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ’اب سے جب بھی اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بحری جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ذریعے یا ہتھیار سے حملہ کرے گا تو امریکہ ایک پل یا بجلی گھر پر بمباری کر کے اسے تباہ کر دے گا۔‘

انھوں نے ممکنہ امریکی کارروائی کے مقامات کے حوالے سے کہا کہ ’ان میں وہ تنصیبات بھی شامل ہوں گی جو دارالحکومت تہران کے قریب یا تہران شہر کے اندر واقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *