Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ تاریخ میں بھارتی نوجوانوں کا اگر کوئی بدترین دشمن وزیراعظم ہے تو وہ نریندر مودی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطاب اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کروڑوں طلبہ کے 152 پیپر لیک ہوئے مگر ایک بھی شخص کو سزا نہیں سنائی گئی۔راہول گاندھی نے کہا کہ اگر کسی کو سزا ملی تو وہ سخت محنت کرنیوالے نوجوان ہیں جنہیں وزیر تعلیم کا استعفی طلب کرنے کی بھی اجازت نہیں۔کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پیپر لیک کرنیوالے مجرم آزاد گھوم رہے ہیں۔