Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

امریکہ ویب ڈیسک لبنانی صدر جوزف عون نے اتوار (19 جولائی 2026) کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی ہے۔یہ سنہ 2009 کے بعد کسی لبنانی صدر کا پہلا امریکی دورہ ہے۔ اس سے قبل سابق صدر میشل سلیمان نے امریکی صدر براک اوباما کے دور میں امریکی دورہ کیا تھا اور اُن سے ملاقات کی تھی۔لبنانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جوزف عون منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔اسرائیل اور لبنان جن کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات موجود نہیں اپریل سے امریکہ کی ثالثی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ کا مستقل خاتمہ ہے۔اطلاعات کے مطابق دونوں فریق ایک مجوزہ معاہدے کے تحت اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے انخلا کرے گی، جبکہ لبنانی فوج دو ’علاقوں‘ میں اپنی تعیناتی کرے گی۔ تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد کو حزب اللہ کی غیر مسلح ہونے کی شرط سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب حزب اللہ نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ لبنانی حکومت کے مذاکرات ملک کے آئین کے منافی ہیں۔