Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور ویب ڈیسک، لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں خاتون اور ان کے تین بچوں کی ہلاکت پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کاہنہ پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق جمعے کی شب پولیس اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ویلنشیا ٹاؤن پہنچی تو خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ان کے تین بچے مردہ حالت میں گھر کے عقبی حصے میں کپڑوں میں لپٹے ہوئے پائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اطلاع ملی ہے کہ وہ بھی جان کی بازی ہار گئی ہے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ قتل ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ حالات و واقعات کی روشنی میں افراد کو قتل کیا گیا ہے، لہذا قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے