Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

میانمار ویب ڈیسک ، میانمار کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتیاں ڈوب گئیں، 500 افراد سوار تھے۔دو کشتیاں لاپتہ اور ڈوب گئیں اقوام متحدہ کے ہجرت کے ادارےآئی او ایم اور پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کی اطلاعات ہیں جن میں مجموعی طور پر 500 سے زائد افراد سوار تھے اور ان تمام کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ن کشتیوں میں سوار زیادہ تر مسافر میانمار کی مظلوم مسلم اقلیت روہنگیا سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ لوگ میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین سے نکلے تھے اور ان میں سے کچھ بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپ “کاکس بازار” سے سفر کر کے آئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پہلی کشتی جس میں تقریباً 250 افراد سوار تھے، روانگی کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گئی اور اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔اور دوسری کشتی جس میں تقریباً 280 افراد سوار تھے، 8 جولائی کو میانمار کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ سفر سمندری سفر کے باقاعدہ سیزن سے ہٹ کر کیا گیا تھا جب شدید بارشوں اور طوفانی لہروں کی وجہ سے خلیجِ بنگال کا سمندر انتہائی خطرناک اور بپھرا ہوا تھا۔اقوام متحدہ نے اسے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے حالیہ برسوں کا بدترین اور المناک ترین سمندری سانحہ قرار دیا ہے۔