میر پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا

گنداواہ(این این آئی) میر پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل میرپور پولیس تھانہ میرپور کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعیم عرف فتح علی ولد منٹھار علی، قوم صوبھانی عمرانی کے نام سے ہوئی ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او میرپور گہرام خان لاشاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال گنداواہ منتقل کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر علی خان مگسی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کی نگرانی میں ڈاکٹروں نے ضروری قانونی و طبی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شرو ع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *