آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس؛ کئی اہم قومی و بین الاقوامی امور پر گفتگو

مظفرآباد،ویب ڈیسک، آزاد کشمیر انتخابات، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس آزاد جموں و کشمیر کے بیس کیمپ میں موجود ہونے پر فخر ہےہم نے کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے عہد کو پورا کرنا ہے۔کشمیریوں کیخلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے۔پاک فوج کیخلاف کشمیر سے بلند ہونے والی کسی بھی بات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارتی فوج کو عبرتناک شکست دی قیام امن میں پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری بصیرت کی دنیا معترف ہے۔سندھو کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایران پر جنگ مسلط کرنے میں بھارتی اور صیہونی وزیراعظم کے کردار کو دنیا جان گئی ہے۔موجودہ حالات میں ہمیں سیاست کی درست سمت اختیار کرنا ہوگی۔موجودہ حالات میں معاملہ فہمی کی ضرورت ہے۔کوئی بھی کبھی بھی ریاست کو سرنگوں نہیں کرسکتا۔گزشتہ ایک ماہ میں کشمیر میں ہونے والی صورتحال پر مکمل توجہ مرکوز ہےکشمیر میں ہونے والی سکیورٹی جوانوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہےحملوں اور ہنگاموں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہیں۔پر امن احتجاج سب کا حق ہےپر تشدد احتجاج اور مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاستی قانون کے مطابق تحقیقات کریں،تمام سیاسی جماعتیں گزشتہ ہونے والے واقعات پر اپنا کردار ادا کریں۔کشمیر میں ہونے والے معاملے پر ایک کمیشن تشکیل دیا جائےکمیشن کو مکمل اختیارات دیئے جائیںکشمیریوں کا مسئلہ صرف آزاد کشمیر میں بیٹھ کر حل کرنے کے حق میں ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *