Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاجس میں قومی ادارہ شماریات نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کیے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی معیشت نے دباو ¿ کے باوجود مناسب دائرے میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پیداوار اور رسد میں تیز رفتار اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، غیر ملکی تجارت کی ترقی کا رجحان اچھا رہا، ترقی کے نئے محرکات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، عوامی بہبود کے تحفظ کے اقدامات مو ¿ثر رہے جبکہ اقتصادی ترقی کی لچک مسلسل نمایاں ہو رہی ہے۔ابتدائی حساب کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی 69.5704 ٹریلین یوآن رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مستقل قیمتوں کی بنیاد پر4.7 فیصد زیادہ ہے۔