Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


امریکہ ویب ڈیسک ،امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بدھ کے روز ایرانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 30 منٹ پر ایران پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’ان حملوں کا مقصد ایرانی افواج کی ان عسکری صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے جنھیں وہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی حکام خطے کے مختلف ممالک، جن میں اردن، بحرین اور کویت شامل ہیں، میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ادھر امریکہ نے گزشتہ روز ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں کے قریب اپنی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت، جس نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو ایک باضابطہ شکل دی تھی اب ختم ہو چکی ہے۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایکس پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’امریکی صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی ہدایت پر امریکی افواج نے 14 جولائی سے ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی بحری آمدورفت کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر رکھی ہے۔تاہم اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر ایک نقشہ بھی جاری کیا ہے، جس میں سرخ حاشیے کے ذریعے ایران کی ان بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو بحری ناکہ بندی کی زد میں ہوں گے۔ نقشے کے مطابق ان علاقوں کی جانب کوئی بھی تجارتی یا مال بردار بحری جہاز نہ داخل ہو سکے گا اور نہ ہی اُسے وہاں سے روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، امریکی فوج خطے کی سمندری گزرگاہوں میں ان تمام بحری جہازوں کی آمدورفت کی حمایت جاری رکھے گی جو اس ناکہ بندی پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔