بلوچستان میں بد امنی اپنی عروج پر ہے اور یہاں انسانی جانوں کی کوئی قدر اورحیثیت نہیں آل پارٹیز کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے میر نذیر احمد اوردیگر کا خطاب

پنجگور( ویب ڈیسک) بلوچستان بھر کی طرح آل پارٹیز کی کال پر پنجگور میں بی این پی اور نیشنل پارٹی کی طرف سے بلوچستان میں بدامنی،زیارت اور دیگر علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی بہمانہ قتل حکومت کی عدم دلچسپی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کاانعقاد کیا گیا.احتجاجی ریلی ضلعی دفاتر سے سے ہوتا ہوا بسم اللہ چوک پر ایک جلسی کی شکل اختیارکرگیا اور احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی رہنما میر نذیر احمد بلوچ،ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی نیشنل پارٹی کے کامریڈ مجیب احمد نے کہاکہ بلوچستان میں بد امنی اپنی عروج پر ہے اور یہاں انسانی جانوں کی کوئی قدر اورحیثیت نہیں بلکہ اسوقت بلوچستان میں رہنے والے یہاں کے شہریوں کی نہ جان محفوظ ہے نہ مال انہوں نے کہا کہ پولیس جو عوام کی تحفظ کا زمہ دار ہے خود عدم تحفظ کاشکار ہے اور اسی ہفتہ بلوچستان میں درجنوں پولیس اہلکاران دہشت گردی کا شکار ہو کر اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کے مرکزی کال پر بلوچستان میں امن کے قیام اور یہاں کے شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کیلئے لبیک کہیں گے.انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی نااہل حکومت بلوچستان کے مسائل کو بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور اس وقت بلوچستان میں ایک خطرناک اور بھیانک آگ لگاہوا ہے اگر اس آگ کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا تو بلوچستان مزید تباہی کی جانب چلا جائے گا.انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس فورس خود عدم تحفظ کا شکار ہے تو عوام کی جان و مال کی تحفظ کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *