ایف ائی اے نے 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم سمیت5 مزیدملزمان گرفتار کرلیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم سمیت5 مزیدملزمان گرفتار کرلیا گرفتارملزمان میں سابق کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر کرم الہی بھی شامل ہیں،ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمد کرلئے گئے ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ کسٹم میں رواں سال اپریل میں 400کلو چاندی کےسیسے سے تبدیل کرنےکامعاملہ سامنے آیاتھا۔ ایف آئی اے کی تکنیکی ٹیم نے جدید ڈیجیٹل فرانزک اور انٹیلی جنس کی مدد سے کیس کی تحقیقات کیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چاندی کی چوری اوراسمگلنگ کے کیس کا مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں بتایا گیا کہ خالص چاندی کےایک کلو کے بسکٹ کوجعلی سیسے کے بسکٹ سے تبدیل کیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 400 کلوچاندی کی چوری کیس میں سابق کلیکٹرکسٹم ڈاکٹر کرم الہی سمیت 5 مزیدملزمان گرفتار کیا گیا کیس میں 2 پریونیٹیوافسران کو پہلے ہی گرفتارکرلیاگیاتھا۔ملزمان سے214 کلو چوری شدہ چاندی اور 49 لاکھ روپے نقد برآمد کرلئےگرفتار ملزمان کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیا،کیس میں 2انسپکٹرزسمیت دیگرمفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائیاں جاری ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *