اسرائیلی افواج نے فائرنگ کر کے فلسطینی شہری کو شہید کردیا

 نوجوان روزگارکیلئے شہر میںکام کی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہوا،فلسطینی حکام

غزہ (ویب ڈسک )فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی کارکن کو گولی مار کر شہید کر دیا جب اس نے مقبوضہ مغربی کنارے سے یروشلم کو الگ کرنے والی رکاوٹ پر چڑھنے کی کوشش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق30سالہ ناصر کابنہ یروشلم کے شمال مشرق میں واقع قصبے بیر نبالہ میں دیوارِ نسل پرستی کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی پولیس اور سرحدی افواج نے تبصرہ کے لیے درخواست کا جواب نہیں دیا۔علاقے کے لیے فلسطینی علاقائی اتھارٹی یروشلم گورنری نے واقعے کی تفصیلات کی تصدیق کی ۔گورنری کے میڈیا آفس نے کہا کہ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے شہر کے اندر اپنے کام کی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے وہ سیدھا دل میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *