Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ویب ڈسک متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے میں، عمان کی علاقائی سمندری حدود کے اندر، دو آئل ٹینکرز مومباسا اور باہیا ایران کے دو کروز میزائلوں کا نشانہ بنے۔ حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر مومباسا کے عملے کا ایک رکن، جو انڈین شہری تھا، ہلاک ہو گیا، جبکہ مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
متحدہ عرب امارات نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے خلیج فارس میں دو بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا کہ دو آئل ٹینکر، مومباسا اور باہیا، آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں اور عمان کی علاقائی سمندری حدود میں ایران کے دو کروز میزائلوں کا نشانہ بنے ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر مومباسا کے عملے کا ایک رکن، جو انڈین شہری تھا، ہلاک ہو گیا جبکہ مزید آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔زخمی ہونے والے چھ افراد کا تعلق انڈیا اور دو کا یوکرین سے ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اسے ’کھلا حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتا ہے۔پاسداران انقلاب نے بعد میں ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو ٹینکروں نے ایران کے خطرے سے متعلق انتباہات کو نظرانداز کیا اور اپنے نیویگیشن سسٹمز بند کر دیے اور بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔آئی آر جی سی نے کہا کہ اس نے خلاف ورزی کرنے والے ٹینکروں کو نشانہ بنا کر انھیں ناکارہ بنا دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دشمن کے ساتھ تعاون کا نتیجہ صرف پچھتاوا، نقصان اور آبنائے ہرمز کی بحالی میں تاخیر کی صورت میں نکلے گا، جبکہ اس سے دنیا میں توانائی کا بحران بھی پیدا ہوگا۔‘