شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،ہم کوئٹہ کی تمام خواتین وکلاء متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ،دھرنے سے عارفہ صدیق ایڈوووکیٹ کا خطاب

کوئٹہ(ویب ڈسک )پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی صوبائی سیکرٹری برائے خواتین و انسانی حقوق سابقہ رکن بلوچستان اسمبلی محترمہ عارفہ صدیق ایڈووکیٹ نے زیارت کے قومی شہداءکی یاد میں کوئلہ پھاٹک پر جاری احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محکوم پشتون قوم سے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور مستقبل قریب میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے روک تھام کے لیے پشتون وطن بالخصوص جنوبی پشتونخواسے مسلح جھتوں کی مکمل سرکاری سرپرستی ختم کرنے کامطالبہ کردیا ہے،پیر کو سینکڑوں وکلا کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت اور اپنے خطاب میں سابقہ رکن بلوچستان اسمبلی عارفہ صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہداءکے لواحقین اور خاندان کے گھروں میں حاضری کا موقع ملا اور ان کے والدین کا اپنے بچوں کی شہادت کا غم ناقابل بیان ہے،ہم کوئٹہ کی تمام خواتین وکلاء متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے آئینی و قانونی حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن آواز بلند کرتی رہیں گی،پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی صوبائی سیکرٹری برائے خواتین و انسانی حقوق محترمہ عارفہ صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کا تزکرہ کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ ملی شہید کا اچانک دنیا سے چلا جانے کا غم بہت بڑا تھا مگر کاش کہ وہ پشتون افغان وطن کا آخری شہید ہوتے مگر ان کے بعد تسلسل کے ساتھ اس طرح دہشت گردی کے واقعات کا پشتون بلوچ مشترکہ صوبے میں ہونا سوالیہ نشان ہے۔اس لیے ناگزیر ہے کہ پشتون وطن کی تمام پارٹیاں اور معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے باہمی اختلافات کو پس پشت رکھ کر صوبے میں امن کے قیام کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *