Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سپورٹس ،ویب ڈسک، دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ایک انتہائی سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت کے بعد 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ کے دسویں منٹ میں لیونل میسی کے شاندار کارنر پر الیکسس میک الیسٹر نے خوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کر کے ارجنٹائن کو 0-1 کی برتری دلائی۔سوئس ٹیم نے دوسرے ہاف میں زبردست کھیل پیش کیا اور 67 ویں منٹ میں دان نڈوئے نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
میچ کے مقررہ 90 منٹ تک مقابلہ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ 112 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے جولین الواریز نے 25 گز کی دوری سے ایک جادوئی اور ناقابلِ یقین گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد میچ کے بالکل آخری لمحات (120+1 منٹ) میں لاوٹیرو مارٹینیز نے تیسرا گول کر کے ارجنٹائن کی 1-3 سے فتح پکی کر دی۔
اس شاندار فتح کے بعد ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں بدھ 15 جولائی 2026ء کو اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں ان کا مقابلہ روایتی حریف انگلینڈ سے ہوگا، جس نے ناروے کو ہرا کر سیمی فائنل میں قدم رکھا ہے۔