سپین میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

اسپین ویب ڈسک ،اسپین اس وقت شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس تک جا پہنچا ہے۔ اس شدید گرمی اور خشک ہواؤں کے باعث ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آ کر 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔آگ نے سب سے زیادہ تباہی صوبہ اندلوسیا اور ایکسٹریماڈورا کے جنگلاتی علاقوں میں مچائی ہے، جہاں کئی دیہات اور رہائشی بستیاں اس کی لپیٹ میں آ گئی ہیں۔ہلاک ہونے والے 12 افراد میں مقامی رہائشی اور آگ بجھانے والے عملے کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں سے 5,000 سے زائد لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ہسپانوی فوج کے خصوصی فائر فائٹنگ یونٹس، درجنوں ہیلی کاپٹرز اور فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی یہ لہر اگلے چند روز تک برقرار رہ سکتی ہے، جس کے باعث مزید علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *