Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بلوچستان خبرنامہ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل درگ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ فرائض کی ادائیگی کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر دفتر کے عملے اور مقامی معززین نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں میڈیا اور ماتحت عملے سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین کو وقت کی پابندی اور عوام کی خدمت کا پابند بنایا جائے گا۔ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وہ خود فیلڈ کے دورے کریں گے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحصیل درگ میں گڈ گورننس کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر اظہر الدین کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی آمد سے تحصیل درگ کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی اور عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔