عوام جاری ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں اور خرابی پر فوری اطلاع دیں” اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد قیصرانی کی اپیل

خبرنامہ نصیرآباد ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد قیصرانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ احمد نواز جتک* اور ایس ڈی او بی اینڈ آر عابد علی پہنور کے ہمراہ مالی سال 2023-2024 میں مکمل ہونے والے ٹف ٹائلز منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران مختلف علاقوں میں مکمل کی گئی گلیوں اور سڑکوں کے کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔جن مقامات کا معائنہ کیا گیا ان میں T&T کالونی، اقبال ٹاؤن، این-65 سے بلال عمرانی ہاؤس، بلال عمرانی ہاؤس سے ماڈل ہائی سکول ڈیرہ مراد جمالی، حاصل خان سولنگی محلہ، لانگو محلہ، مری محلہ، علی مردان پلال محلہ، مرتضیٰ منگی ڈگری کالج، ارشاد علی جمالی محلہ اور خان محمد سیال محلہ شامل ہیں۔ دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد قیصرانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی جانب سے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کا معیار ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کا غیر معیاری کام ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور اپنے علاقوں میں جاری یا مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں۔ اگر کہیں کسی قسم کی کمی یا خرابی نظر آئے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *