حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت بلوچستان نے نئے اضلاع، ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کوئٹہ کو مشرقی اور مغربی میں تقسیم کردیا گیا جبکہ قلات ڈویژن ختم کردیا، خضدار اور لسبیلہ کے نام سے 2 نئے ڈویژنز قائم کردیے گئے۔ضلع خضدار کو بھی تقسیم کردیا گیا، نیا ضلع وڈھ قائم کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ضلع شہید سکندر آباد کا نام تبدیل کرکے سوراب رکھ دیا گیا۔ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کردیا گیا، زیارت اور ہرنائی اضلاع اب لورالائی ڈویژن کا حصہ ہوں گے۔
ماضی میں شہر کے سیکیورٹی حالات خاص طور پر ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد جیسے علاقوں کی حفاظت کے پیش نظر لگائی جانے والی سیکیورٹی رکاوٹوں اور چیک پوسٹوں کی وجہ سے عوامی حلقوں میں علامتی طور پر یہ بحث ہوتی رہی ہے کہ شہر کو حصوں میں بانٹ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *