Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ اسٹاف رپورٹر گزشتہ رات4 بجے حکومت بلوچستان اور سانحہ ہنہ اوڑک کے متاثرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئےتفصیلات کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان اہم نکات پر اتفاق رائے ہوا، جبکہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ معاہدے کے بعد دھرنے کے شرکاء نے احتجاج ختم کرنے اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر نائب صدر سید صادق آغا، گورنر ہاؤس کے سابق ترجمان نذیر خان اچکزئی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سنیٹر منظور کاکڑ، ڈی آئی جی بلوچستان پولیس، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔